Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں جشن آزادی کی تقریب، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا‎

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں جشن آزادی کی تقریب، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا‎

پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 78 سالہ جشن آزادی اور معرکہ حق (آپریشن بیان المرصوص) کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کی۔ تقریب میں اساتذہ کرام، ملازمین اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر ا حمد منیب مہتہ نے کہا کہ اس سال جشن آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چاروں شانے چت کئے جس کی بدولت پاکستان کو بین الااقوامی سطح پر اپنا منفرد مقام حاصل ہوا۔ ہم اپنی مسلح افواج کو معرکہ حق میں اپنے ملک پاکستان کا کامیاب دفاع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس جشن آزادی کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لئے ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کالج کی عمارت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور فیکلٹی ممبر اسد اعجاز شیخ نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کروائی۔